جامعہ کمالیہ کے مستحق طلبہ کیلئے مخیر شخصیات کی تعلیمی معاونت
اوورسیز کمیونٹی کی طرف سے فیس اور وظائف کی مد میں معاونت فراہم کی گئی
کمالیہ (نمائندہ خصوصی) جامعہ کمالیہ میں زیرِ تعلیم مستحق اور ضرورت مند طلبہ و طالبات کی تعلیمی معاونت کے لیے مخیر شخصیات کی جانب سے قابلِ تحسین اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اوورسیز کمیونٹی ایڈوائزری بورڈ کے رکن اور معروف سماجی رہنما حاجی محمد نذیر، وائس چیئرمین اوورسیز بورڈ حاجی محمد اسلم انصاری اور بحرین کے معروف کاروباری شخصیت چودھری شوکت علی کی جانب سے متعدد مستحق طلبہ کی تعلیمی فیس اور وظائف کی مد میں معاونت فراہم کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق حاجی محمد نذیر کی جانب سے جامعہ کمالیہ میں زیرِ تعلیم تین مستحق طلبہ و طالبات کی پورے سال کی تعلیمی فیس ادا کر دی گئی، جبکہ حاجی محمد اسلم انصاری کی جانب سے رواں سال سات مستحق طلبہ کے لیے وظائف کا انتظام کیا گیا۔ ان میں پانچ طلبہ کو پاکستان میں ان کی رکنیت کے تحت، جبکہ دو طلبہ کو اوورسیز بورڈ کے ذریعے تعلیمی معاونت فراہم کی گئی۔دوسرے سال کے پہلے سمسٹر کے لیے پانچ طلبہ کی فیس کی مد میں دو لاکھ 60 ہزار روپے ، جبکہ اوورسیز بورڈ کی جانب سے دو طلبہ کے لیے دو لاکھ روپے یونیورسٹی میں جمع کروائے گئے ۔اسی طرح بحرین کے معروف کاروباری شخصیت چودھری شوکت علی کی جانب سے بھی جامعہ کمالیہ میں زیرِ تعلیم دو مستحق اور ضرورت مند طلبہ کی پورے سال کی تعلیمی فیس ادا کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments