ٹوبہ ٹیک سنگھ:سکول اوقات میں ٹریفک مینجمنٹ مؤثر بنانیکی ہدایت

 ٹوبہ ٹیک سنگھ:سکول اوقات میں ٹریفک مینجمنٹ مؤثر بنانیکی ہدایت

امن و امان اور حکومتی اقدامات پر اجلاس، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز، حساس اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ صوبائی و وفاقی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان کی مختلف شقوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔متعلقہ افسران نے تجاوزات، پرائس کنٹرول، غیر قانونی پٹرول پمپس، ایل پی جی کی غیر قانونی منتقلی، کسٹمز، بجلی چوری اور حفظانِ صحت کے خلاف جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ حفظانِ صحت کے حوالے سے 2313 معائنے کیے گئے ، 35 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے اور 6 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ، جبکہ فیسکو کی جانب سے بجلی چوری میں ملوث 61 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔اجلاس میں سیلاب سے نمٹنے کے ابتدائی اقدامات، مساجد کی رجسٹریشن، پولیس کی جانب سے امن و امان کے اقدامات، پولیس خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، گداگری کی روک تھام اور دیگر حکومتی مہمات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام اور ٹریفک انتظامات کے حوالے سے جاری آگاہی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بالخصوص سکول اوقات میں ٹریفک انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور اس حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...