ٹھیکریوالا: گرمی سے چھٹی جماعت کی طالبہ کلاس روم میں بے ہوش

ٹھیکریوالا: گرمی سے چھٹی جماعت  کی طالبہ کلاس روم میں بے ہوش

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 67 ج ب سدھار میں چھٹی جماعت کی طالبہ نور الہدیٰ شدید گرمی اور حبس کے باعث کلاس روم میں اچانک بے ہوش ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق کلاس روم میں طالبات کی تعداد زیادہ ہونے اور مبینہ طور پر کلاس ٹیچر کی جانب سے دروازہ بند رکھنے کے باعث کمرہ شدید حبس کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں طالبہ کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ بے ہوش ہوگئی۔ واقعے کے بعد سکول انتظامیہ نے فوری طور پر طالبہ کے ورثا کو اطلاع دی، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...