چنیوٹ :رجوعہ موڑ کے قریب حادثہ، 45 سالہ خاتون جاں بحق
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) فیصل آباد روڈ پر رجوعہ موڑ کے قریب دردناک ٹریفک حادثے میں 45 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم پر کال کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ موٹر سائیکل پر سوار خاتون اچانک بے قابو ہوکر سڑک پر گر گئی۔حادثے کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 45 سالہ روبینہ بی بی زوجہ عثمان، سکنہ شادی ملنگ، چنیوٹ کے نام سے ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments