بیوہ سے امبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے کا الزام، 2 ملزموں کیخلاف مقدمہ

 بیوہ سے امبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے  کا الزام، 2 ملزموں کیخلاف مقدمہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ چٹیانہ پولیس نے بیوہ خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے اور نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں دو ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نواحی چک نمبر 309 گ ب کی رہائشی بیوہ خاتون (س) نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اسی گاؤں کے رہائشی نوجوان عدنان طارق مسیح اور جدون عارف مسیح چند روز قبل رات کے وقت اس کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر اس کے ساتھ زیادتی کی اور ویڈیو بنا لی۔متاثرہ خاتون کے مطابق گزشتہ روز ملزموں نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر مبینہ طور پر پسٹل کے زور پر دوبارہ زیادتی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...