گوجرہ : ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد، نوجوان شدید زخمی
گوجرہ(نمائندہ دنیا) نیو پلاٹ گوجرہ میں ملزمان نے ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کرکے نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔
معلوم ہوا ہے کہ محمد نوید کے بھائی افضال کو شاہزیب وغیرہ نے مبینہ طور پر سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ شور واویلا سن کر بعض افراد موقع پر پہنچ گئے اور مداخلت کرکے افضال کی جان چھڑائی، جس پر ملزمان فرار ہوگئے ۔ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments