مطلوب اشتہاری ملزم ناکے پر شناختی کارڈ چیک کرنے پر گرفتار
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا) پیر عبدالرحمن پٹرولنگ پوسٹ کے اہلکاروں نے کشمیر کالونی کے مقام پر ناکے کے دوران گاڑیوں میں سوار مشکوک افراد کی چیکنگ کی۔
اس دوران ایک شخص کا شناختی کارڈ نمبر چیک کیا گیا تو وہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کو مطلوب اشتہاری ملزم نکلا۔ ملزم کی شناخت عمر حیات سکنہ تحصیل بھوانہ ضلع چنیوٹ کے نام سے ہوئی۔ پٹرولنگ اہلکاروں نے اسے حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ احمدپورسیال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments