تاندلیانوالہ: دو گروپوں میں تصادم، خاتون فائرنگ سے زخمی

تاندلیانوالہ: دو گروپوں میں تصادم، خاتون فائرنگ سے زخمی

نسرین بی بی کے پیٹ میں گولی لگی، تشویشناک حالت میں فیصل آباد منتقل

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کی حدود چک نمبر 416 گ ب میں معمولی لین دین کے تنازع پر کھرل برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران ایک خاتون نسرین بی بی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق چک نمبر 416 گ ب میں معمولی لین دین کے معاملے پر پیدا ہونے والے تنازع کے دوران زبیر کھرل اور اس کے بیٹے عمیر ولد زبیر مبینہ طور پر نسرین بی بی کے گھر میں داخل ہوئے اور سیدھی فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے دوران عمیر کھرل کی جانب سے کیا گیا فائر نسرین بی بی کے پیٹ میں ناف کے نیچے لگا، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...