ڈی پی او ٹوبہ کا تھانہ چٹیانہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
شہریوں کو فوری انصاف، میرٹ پر تفتیش اور مؤثر پولیسنگ کی ہدایت
پیرمحل (نمائندہ دنیا) ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے تھانہ چٹیانہ کا دورہ کیا اور تھانے کے مختلف شعبہ جات، حوالات، مال خانہ، ریکارڈ اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او نے تھانے میں زیرِ تفتیش مقدمات، درخواستوں اور جرائم کی صورتحال بھی چیک کی اور افسران و اہلکاروں کو شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی، میرٹ پر تفتیش اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تھانے کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ پولیس شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments