سمندری:مصنوعی مہنگائی نے شہریوں کی مشکلات مزیدبڑھادیں
دکاندار مرضی کے نرخ وصول کرنے لگے ، سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کا مطالبہ
سمندری (نمائندہ دنیا) مصنوعی مہنگائی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں کا ماہانہ بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے ۔ سبزیوں، پھلوں، دالوں، گوشت اور دیگر اشیائے خورونوش کے من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث اس کی حیثیت محض کاغذ کے ٹکڑے جیسی رہ گئی ہے ۔ دکاندار اپنی مرضی کے نرخ مقرر کرکے شہریوں سے زائد قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جبکہ غریب اور متوسط طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر رہ گیا ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے ، سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور گراں فروشی کے مرتکب عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments