پیرمحل : تجاوزات کیخلاف کارروائی، میونسپل کمیٹی ملازم پر تشدد

 پیرمحل : تجاوزات کیخلاف کارروائی، میونسپل کمیٹی ملازم پر تشدد

ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے پر 2 نامزد اور 10 نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ

پیرمحل (نمائندہ دنیا) پیرمحل کی سبزی منڈی روڈ پر تجاوزات کے خلاف میونسپل کمیٹی کی کارروائی کے دوران ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے پر دو نامزد اور 10 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میونسپل کمیٹی کا عملہ تجاوزات کے خلاف کارروائی میں مصروف تھا کہ اس دوران پھل فروش بھائیوں فرمان اور عدنان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر مزاحمت شروع کردی۔ ملزمان نے مبینہ طور پر اپنی ریڑھی الٹنے کے بعد میونسپل کمیٹی ملازم سے ہاتھا پائی کی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے انفورسمنٹ آفیسر نعیم خوشی کی مدعیت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 506 اور 186 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...