سمندری: وراثتی انتقال کے عوض رشوت لینے والا پٹواری گرفتار

سمندری: وراثتی انتقال کے عوض رشوت لینے والا پٹواری گرفتار

شہری علی اصغر نے والد کی جائیداد کے انتقال کیلئے پٹواری سے رجوع کیا تھا

سمندری (نمائندہ دنیا) وراثتی انتقال کے عوض بھاری رشوت طلب اور وصول کرنے والے پٹواری کو سپیشل مجسٹریٹ و سول جج ملک ذیشان حیدر نے کارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، جبکہ پٹواری سے رشوت کی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم اور کینسر کے مرض میں مبتلا شہری علی اصغر سکنہ 140 گ ب نے اپنے والد کی وراثتی جائیداد کا انتقال کروانے کے لیے متعلقہ پٹواری سے رجوع کیا۔ الزام ہے کہ پٹواری نے انتقال کے عوض بھاری رشوت کا مطالبہ کیا۔ سائل کی جانب سے منت سماجت کے باوجود پٹواری مبینہ طور پر رشوت کے مطالبے سے دستبردار نہ ہوا۔متاثرہ شہری نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو تحریری درخواست دے کر پٹواری کی مبینہ رشوت ستانی سے آگاہ کیا اور قانونی کارروائی کے لیے مدد طلب کی۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد نے سپیشل مجسٹریٹ و سول جج ملک ذیشان حیدر کو کارروائی کی ہدایت کی۔عدالتی احکامات کی روشنی میں سپیشل مجسٹریٹ و سول جج نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہوئے پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، جبکہ اس سے رشوت کی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...