پیرمحل : جواں سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا، 8 افراد کے خلاف مقدمہ
پیرمحل (نمائندہ دنیا) موضع کوہل میں جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے پر آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ظہیر، مہربان پسران محمد خان وغیرہ آٹھ افراد ساجدہ پروین عمر 24 سال کو گاڑیوں میں مبینہ طور پر اغوا کرکے لے گئے ۔ سب انسپکٹر مظہر تبسم نے محمد اویس ولد بشیر احمد کی مدعیت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 365 بی کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments