جھنگ: 11 خطرناک گینگز کے 26 ارکان گرفتار،مالِ مسروقہ برآمد
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ پولیس نے ماہِ اگست کے دوران مختلف کارروائیوں میں 11 خطرناک جرائم پیشہ گروہوں کے 26 ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 64 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کرلیا۔
مزید برآں ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران 110 اشتہاری مجرمان اور 15 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 60 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments