چنیوٹ :ڈی پی او آفس میں طلبہ کیلئے آگاہی نشست کاانعقاد
مقصد طلبہ اور پولیس کے درمیان فاصلے کم اور مثبت تعلق قائم کرنا ہے :ڈی پی او
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او آفس میں طلبہ میں شعور اجاگر کرنے اور روشن مستقبل کے فروغ کے لیے آگاہی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، یونیفائیڈ لاء کالج کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔نشست کے دوران قانون پسند شہری بننے ، صحت و صفائی، تعلیم اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ طلبہ نے ڈی پی او سے مختلف سوالات کیے اور مستقبل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ ڈاکٹر نوید عاطف نے طلبہ کو تعلیمی و پیشہ ورانہ منصوبہ بندی اور مقابلے کے امتحانات کی تیاری کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ ایسی نشستوں کا مقصد طلبہ اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنا اور مثبت تعلق قائم کرنا ہے ۔ نوجوانوں کو باشعور اور قانون پسند شہری بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ نوجوان نسل کی رہنمائی اور محفوظ مستقبل کے لیے ایسی نشستوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments