رشوت:میونسپل کارپوریشن کا اہلکار اور اے ایس آئی گرفتار

رشوت:میونسپل کارپوریشن کا اہلکار اور اے ایس آئی گرفتار

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ٹیم نے شہریوں کی شکایات پر کارروائی کی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے اسسٹنٹ ٹو انسپکٹر نعیم نصیر اورمقدمے میں کراس ورژن درج کرنے کے عوض مبینہ طور پر رشوت لینے والے اے ایس آئی کوگرفتارکرلیا، اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم نے شہری مبشر ریاض سے ڈیلی ویجز ملازمت دلوانے کے عوض 20 ہزار روپے رشوت وصول کی تھی۔ ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر 42/26 درج کرلیا گیا ہے ۔ کارروائی ریجنل افسر عمران عباس نے مجسٹریٹ سیکشن 30 فیصل آباد ساجد محمود کی نگرانی میں کی۔ ادھر اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق اے ایس آئی پر ایک مقدمے میں کراس ورژن درج کرنے کے عوض 10ہزارروپے رشوت طلب کرنے کا الزام تھا۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسے مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، جبکہ واقعے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...