ادھار رقم نہ دینے پر میاں بیوی پر تشدد، ملزم گرفتار

 ادھار رقم نہ دینے پر میاں  بیوی پر تشدد، ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں ادھار رقم نہ دینے پر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم مزمل حسین نے ادھار رقم نہ دینے پر سلمیٰ بی بی اور اس کے شوہر عامر کو مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مزمل حسین کو گرفتار کرلیا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...