اغوا کار گرفتار، 2مغوی بہنیں بازیاب
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی دو بہنوں کو پولیس نے بازیاب کراکر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اسامہ نے ساتھیوں کے ہمراہ ملائکہ اور مریم نامی دو بہنوں کو مبینہ طور پر اغوا کیا تھا۔ پولیس ٹیم نے تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا اور اسامہ کو گرفتار کرکے دونوں بہنوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments