گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے لیے ضلع بھر میں کیمپس قائم
13 ستمبر تک صبح 8 سے شام 6 بجے تک سہولت دستیاب ہوگی:اے ڈی سی ریونیو
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول میں آسانی کے لیے ضلع بھر میں کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جنیجو نے بتایا کہ یہ کیمپس گورنمنٹ اپرنٹس شپ ٹریننگ سینٹر سرگودھا روڈ، تحصیل سٹی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج چک نمبر 126 ر ب سلار والا، تحصیل چک جھمرہ، چک نمبر 39 گ ب ستیانہ بنگلہ، ستیانہ اڈہ تحصیل جڑانوالہ، میونسپل کمیٹی بلڈنگ اڈہ ڈجکوٹ تحصیل صدر، چک نمبر 203 گ ب کینال ریسٹ ہاؤس کھدر والا تحصیل سمندری اور نادرا دفتر ماموں کانجن تحصیل تاندلیانوالہ میں قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 13 ستمبر 2026 تک گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کیمپس میں پٹواری، محکمہ مال اور سروس سنٹر کا عملہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک درخواستوں کے اجرا کے لیے موجود رہے گا۔ خواہشمند شہری اگر اپنی جائیداد کے واحد مالک ہیں تو اپنے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ قریبی کیمپ پر تشریف لا سکتے ہیں۔ درخواست کی فیس 950 روپے مقرر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments