امین ٹاؤن : زیرِ تعمیر مکان سے گر کر 3مزدور شدید زخمی

امین ٹاؤن : زیرِ تعمیر مکان  سے گر کر 3مزدور شدید زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) کشمیر روڈ کے علاقے امین ٹاؤن میں زیرِ تعمیر مکان میں کام کے دوران بلندی سے گرنے کے باعث تین مزدور شدید زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں میں 20 سالہ عبدالرحمن ولد محمد اصغر، 50 سالہ یاسین ولد محمد لطیف اور 60 سالہ مشتاق ولد اکبر علی شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج اور طبی معائنے کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...