سی پی او کی کھلی کچہری، شکایات پر فوری کارروائی کی ہدایت
تنویر حسین نے شہریوں کی درخواستیں سنیں،متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کاحکم
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے درخواستیں پیش کرکے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ سی پی او نے شہریوں کی درخواستیں سنیں اور متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا مقررہ مدت میں ازالہ ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ عوام کو فوری، شفاف اور مؤثر انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل براہِ راست سن کر انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے ساتھ ناانصافی، غفلت یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ تھانوں میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں مزید بہتری لائی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments