جڑانوالہ : 2 خوش نصیبوں کو عمرہ پیکج دے دیا گیا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جشن عید میلادالنبی ﷺ کی خوشی میں قرعہ اندازی کے ذریعے دو خوش نصیبوں کو عمرہ کے مکمل پیکج دے دیے گئے ۔
دبئی سویٹس اینڈ بیکرز کی جانب سے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران حاجی نصراللہ، علما کرام، حاجی سلیم، حاجی شبیر اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں دبئی سویٹس اینڈ بیکرز کی جانب سے دو خوش نصیبوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے مکمل پیکج دیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments