گوجرہ : مبینہ مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

گوجرہ : مبینہ مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

مونگی روڈ پر سی سی ڈی پولیس پر موٹرسائیکل سوار دوافرادنے فائرنگ کی تعاقب پر موٹر سائیکل سیم نہر کے قریب پلی سے ٹکرا گئی، ملزم نذیرپکڑاگیا

گوجرہ(نمائندہ دنیا) سی سی ڈی پولیس اور موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سی سی ڈی پولیس مونگی روڈ پر موجود تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار دو افراد نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مبینہ طور پر فائرنگ کردی اور موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے ان کا تعاقب کیا تو ملزموں کی موٹر سائیکل سیم نہر کے قریب پلی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں گر گئے ۔ ایک ملزم زخمی حالت میں موقع پر موجود پایا گیا جبکہ دوسرا جھاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ زخمی ملزم کی شناخت نذیر احمد سکنہ چک نمبر 282 ج ب گوجرہ کے نام سے ہوئی، جو مختلف مقدمات میں مطلوب بتایا جاتا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...