واسا ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 81 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری
جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے :ڈپٹی کمشنر ماہم آصف
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیرِ صدارت واسا کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مالی سال 2026-27 کے لیے واسا کے 81کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں ایم ڈی واسا کامران کاہلوں نے ڈپٹی کمشنر کو ادارے کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور آئندہ کے ترقیاتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں واسا کے انتظامی و مالی امور، مختلف منصوبوں پر پیش رفت اور شہریوں کو سیوریج و نکاسی آب کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ہدایت کی کہ واسا کے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور ترقیاتی کاموں میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو نکاسی آب اور سیوریج کی بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے واسا کے مالیاتی امور میں شفافیت، دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور شہریوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments