قرض ادا ،بھٹہ مزدور اور فیملی آزاد،کاروبار کیلئے مالی معاونت
ریورنڈ پاسٹر شہزاد پرویز نے غریب خاندان کیلئے کرائے پر گھر کا انتظام بھی کر دیاقرض سے نجات ہی نہیں ، باعزت زندگی شروع کرنے کا موقع بھی مل گیا،فیملی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) انسانیت اور خدمتِ خلق کی ایک قابلِ تحسین مثال قائم کرتے ہوئے ریورنڈ پاسٹر شہزاد پرویز نے بھٹے پر کام کرنے والے ایک غریب خاندان کا قرض ادا کرکے انہیں آزاد کرا دیا،بتایا گیا ہے کہ مذکورہ خاندان طویل عرصے سے اینٹوں کے بھٹے پر محنت مزدوری کرنے پر مجبور تھا اور قرض کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار تھا، پاسٹر شہزاد پرویز نے خاندان کا قرض ادا کیا ، انہیں بھٹے کی مشقت سے نجات دلائی اور اس غریب خاندان کو مستقل بنیادوں پر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے کاروبار شروع کرنے میں مالی معاونت بھی فراہم کی، اس کے علاوہ اس خاندان کے لیے کرائے پر گھر کا انتظام بھی کیا ، جس سے انہیں بھٹے سے نکلنے کے بعد ایک محفوظ اور باعزت رہائش میسر آگئی،خاندان کے افراد نے پاسٹر شہزاد پرویز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مدد نے نہ صرف انہیں قرض سے نجات دلائی بلکہ ایک نئی اور باعزت زندگی شروع کرنے کا موقع بھی فراہم کیا ہے ،سماجی و مذہبی حلقوں نے اس اقدام کی تعریف کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments