چناب نگر میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لیے آگاہی سیمینار
چناب نگر (نامہ نگار) خواتین میں بڑھتے ہوئے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں ڈاکٹر نعیمہ اشرف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چنیوٹ، گائناکالوجسٹ لالیاں ڈاکٹر کرن کمال اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لالیاں ڈاکٹر تنزیلہ رفیق نے شرکت کی اور مہلک وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی ویکسین کے فوائد کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈاکٹر نعیمہ اشرف نے کہا کہ یہ ویکسین لگوانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ گائناکالوجسٹ لالیاں ڈاکٹر کرن کمال نے بتایا کہ ویکسین لگوانے کا بانجھ پن سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 سے 14 سال تک کی بچیوں کو یہ ویکسین ضرور لگوانی چاہیے ، جو زندگی میں ایک بار لگوانی ہوتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments