ڈی پی او چنیوٹ کی اہم مقدمات کے مدعیان سے ملاقات، ملزموں کی گرفتاری کی ہدایت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے اہم مقدمات کے مدعیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر متعلقہ ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
ڈی پی او نے مدعیان کا موقف سنا اور پولیس کارروائی سے متعلق ان سے رائے اور معلومات حاصل کیں۔ڈاکٹر نوید عاطف نے تفتیشی افسران سے مقدمات کی پیش رفت کے حوالے سے استفسار کیا اور جدید ٹیکنالوجی، انسانی وسائل سمیت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے اور مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہری پولیس سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں بلاجھجھک ان کے دفتر تشریف لائیں۔ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments