بغیر اجازت سڑک کی توڑ پھوڑ، 2افراد کے خلاف مقدمہ درج
ڈجکوٹ کے علاقے میں میونسپل کارپوریشن نے مختلف مقامات کی جانچ پڑتال کی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) بغیر اجازت سڑک کی توڑ پھوڑ کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں میونسپل کارپوریشن کی ٹیموں نے مختلف مقامات کی جانچ پڑتال کی۔ اس دوران دو افراد کو بغیر اجازت سڑک کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے پایا گیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی تھی اور سرکاری تعمیرات کو بھی نقصان پہنچ رہا تھا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments