کبوتر بازی سے منع کرنے پر اہلخانہ پر تشدد، فائرنگ ، متعدد زخمی

 کبوتر بازی سے منع کرنے پر اہلخانہ پر تشدد، فائرنگ ، متعدد زخمی

عدیل کی والدہ عشرت نے ملزموں کو ہلڑبازی سے روکا،ڈنڈے ،سوٹوں سے تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) تھانہ جھمرہ کے علاقے میں کبوتروں کی بازی سے منع کرنے پر خاتون سمیت متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایاگیااور فائرنگ سے زخمی کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق عدیل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کبوتروں کی بازی کے دوران ہلڑ بازی کررہے تھے ۔ اس کی والدہ عشرت بی بی نے انہیں منع کیا تو ملزموں نے اسے اور دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر اس کی والدہ سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...