آر پی او کی خون کی بیماریوں میں مبتلا بچوں سے ملاقات
سہیل اختر سکھیرا نے علی زیب فاؤنڈیشن میں بچوں کیساتھ وقت گزارا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے علی زیب فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سید شاہد علی زیدی، جنرل سیکرٹری ملک شبیر حسین، رابطہ کار صائمہ تبسم، آر پی او کے ترجمان ڈاکٹر رضوان بھٹی، مرزا الیاس بیگ، کاشف اور فاؤنڈیشن کے دیگر عہدیداران نے ان کا استقبال کیا۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر خون کی بیماریوں میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ وقت گزارا، خیریت دریافت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں انہوں نے بچوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا اور ان میں تحائف تقسیم کیے ۔اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ بچوں کی کفالت اور علاج معالجے کے لیے علی زیب فاؤنڈیشن کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ فلاحی ادارے معاشرے کو مضبوط بنانے اور دکھی انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے علی زیب فاؤنڈیشن کی معاشرتی بہبود اور انسانیت کی خدمت کے لیے کاوشوں کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments