فیصل آباد :سرکاری ہسپتالوں میں فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب شروع

 فیصل آباد :سرکاری ہسپتالوں میں فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب شروع

الائیڈ ہسپتال میں 4 نصب، مزید 16 ہائیڈرنٹس 5 ستمبر تک لگانے کا ہدف مقرر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق واسا فیصل آباد نے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے تمام سرکاری ہسپتالوں میں فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب شروع کردی ہے ۔ پہلے مرحلے میں الائیڈ ہسپتال کے مختلف مقامات پر 4 فائر ہائیڈرنٹس نصب کردیئے گئے ہیں، جبکہ دیگر ہسپتالوں میں مزید 16 ہائیڈرنٹس نصب کیے جائیں گے ۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے واسا فیصل آباد پرعزم ہے ۔ الائیڈ ہسپتال میں 4 فائر ہائیڈرنٹس نصب کیے جاچکے ہیں، جبکہ الائیڈ ہسپتال ٹو میں 4، چلڈرن ہسپتال میں 2، ایف آئی سی میں 2، جنرل ہسپتال سمن آباد میں 2، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں 2 اور نصرت فتح علی خاں ہسپتال میں بھی 2 فائر ہائیڈرنٹس نصب کیے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ کام 5 ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اگر کسی ہسپتال میں مزید فائر ہائیڈرنٹس کی ضرورت سامنے آئی تو وہ بھی پوری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ واسا فیصل آباد وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگراموں پر بھرپور انداز میں عملدرآمد کررہا ہے اور اس اہم منصوبے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...