گھنٹہ گھر کے اطراف پارکنگ پلازوں کی تعمیر تیز کرنے کی ہدایت

گھنٹہ گھر کے اطراف پارکنگ پلازوں کی تعمیر تیز کرنے کی ہدایت

ڈی سی کا پلازوں کے مقامات کا دورہ ، مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں:نعمان صدیق

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے گزشتہ رات گھنٹہ گھر کے اطراف زیر تعمیر پارکنگ پلازوں کے مقامات کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے امین پور بازار، بیرون کارخانہ بازار، ڈگلس پورہ اور دیگر مقامات پر پارکنگ پلازے تعمیر کیے جارہے ہیں، جن کی تکمیل سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ پلازوں کو تیز رفتاری سے مقررہ مدت میں مکمل کرانا ترجیح ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...