لائلپورگیلریا کے اطراف ٹریفک و پارکنگ مسائل کے حل کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

لائلپورگیلریا کے اطراف ٹریفک و پارکنگ مسائل کے حل کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

کمیٹی میں چیف ٹریفک آفیسر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اور لائلپور گیلریا کی انتظامیہ کے سربراہ بھی شامل ،کمیٹی تمام متعلقہ اداروں اور فریقین سے مشاورت کے بعد ا قابلِ عمل سفارشات مرتب کرے :کمشنر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ایسٹ کینال سروس روڈ پر لائلپور گیلریا کے قریب ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں اور پارکنگ کے مسائل کے پائیدار، جامع اور قابلِ عمل حل کے لیے ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد آصف چودھری کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں چیف ٹریفک آفیسر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اور لائلپور گیلریا کی انتظامیہ کے سربراہ کو شامل کیا گیا ہے ۔کمشنر نے یہ احکامات اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے ، جس میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ، چیف انجینئر مہر ایوب، چیف ٹریفک آفیسر رانا ناصر جاوید، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثامن غنی، لائلپور گیلریا کے منتظم سہیل خٹک اور دیگر متعلقہ افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ایسٹ کینال سروس روڈ، بالخصوص لائلپور گیلریا کے اطراف ٹریفک کی روانی میں درپیش رکاوٹوں، گاڑیوں کی بے ہنگم پارکنگ اور شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے مسائل اور خطرناک مقامات کے جامع اور دیرپا حل کے لیے مربوط اور سائنسی بنیادوں پر منصوبہ بندی ناگزیر ہے ۔ کمیٹی تمام متعلقہ اداروں اور فریقین سے مشاورت کے بعد ایسی قابلِ عمل سفارشات مرتب کرے جن پر مرحلہ وار عملدرآمد ممکن ہو اور جن کے ذریعے ٹریفک کی روانی میں بہتری، غیر ضروری رکاوٹوں کا خاتمہ اور شہریوں کو پارکنگ کی بہتر سہولت فراہم کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...