ٹھیکریوالا میں فائرنگ، 24 سالہ خاتون زخمی، ملزمان فرار
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک نمبر 69 ج ب چبہ میں دودھ لینے کے لیے جانے والی 24 سالہ اقصیٰ نامی خاتون پر ملز موں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گولی گردن کے قریب لگنے سے خاتون زخمی ہو گئی، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ٹھیکریوالا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments