پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بے قابو، مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 11 ستمبر 2026 سے ایک دن کیلئے ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments