ٹرمپ کا ایران پر تیل کی قیمتیں بڑھانے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران حملوں اور بارودی سرنگوں سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔
امریکی صدر کے مطابق آبنائے ہرمز سے جنگ شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیل گزر رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments