اڈہ چوک کھرڑیانوالہ کی گلی 30 سال بعد بھی پختہ نہ ہو سکی

اڈہ چوک کھرڑیانوالہ کی گلی 30 سال بعد بھی پختہ نہ ہو سکی

اہل علاقہ، نمازیوں، اور دفاتر میں آنے جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات

بلوچنی (نمائندہ دنیا ) اڈہ چوک کھرڑیانوالہ سے جامع مسجد صدیقیہ رضویہ اور مختلف اہم دفاتر و کاروباری مراکز کو جانیوالی گلی تقریباً 30 سال گزرنے کے باوجود پختہ نہ ہو سکی، جس کے باعث اہل علاقہ، نمازیوں، صحافیوں اور دفاتر میں آنے جانیوالے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مذکورہ گلی میں میڈیا دفاتر، معاون اراضی سینٹر، سٹامپ فروش، عرضی نویس اور متعدد کاروباری مراکز موجود ہیں، جبکہ جامع مسجد صدیقیہ رضویہ جانیوالے نمازی بھی اسی راستے کو استعمال کرتے ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق گلی میں سیوریج لائن تو موجود ہے ، تاہم کئی مقامات پر مین ہولز پر محفوظ ڈھکن نصب نہیں کیے گئے۔ 

شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت عارضی اور غیر محفوظ ڈھکن رکھے ہوئے ہیں، جن کے باعث کسی بھی وقت حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے ۔بارش کے دوران گلی میں پانی اور کیچڑ جمع ہونے سے صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے اور گلی تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہے ، جس سے آمدورفت انتہائی دشوار ہو جاتی ہے ۔ بالخصوص بزرگ نمازیوں کو مسجد تک پہنچنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...