سکول کے انتظامات ناقص، ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا برہمی کا اظہار
متعلقہ MEA معطل ،معاملے کی انکوائری کے لیے بھی ہدایات جاری کر دی گئیں
چناب نگر (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اسسٹنٹ کمشنر حبیبہ بلال کے ہمراہ گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری سکول مسلم کالونی چناب نگر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلباء و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات، تعلیمی سرگرمیوں اور ادارے کے انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔سکول کی مینجمنٹ اور مجموعی انتظامات مطلوبہ معیار کے مطابق نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ادارہ سربراہ کو انتظامی اور تعلیمی معاملات میں فوری بہتری لانے کے احکامات جاری کیے ۔ڈپٹی کمشنر نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے ایک سکول ٹیچر کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لیے سی ای او ایجوکیشن وقاص احمد گل کو ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری، تدریسی معیار اور طلباء کی تعلیمی کارکردگی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔دورے کے دوران سکول کی مناسب مانیٹرنگ نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر/اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ شائستہ جبین کو موقع پر موجود متعلقہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹ (MEA) کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر متعلقہ MEA کو معطل کرتے ہوئے معاملے کی انکوائری کے لیے بھی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments