لاؤڈ اسپیکر پر گانے سننے والا شہری گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے لاؤڈ اسپیکر پر گانے سننے والے شہری کو گرفتار کرکے سامان قبضے میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایسے شہری کو حراست میں لیا جو لاؤڈ اسپیکر پر گانے چلا کر دیگر شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بن رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے لاؤڈ اسپیکر، ڈیک اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments