گھر کے باہر سے بجلی کا میٹر اور تاریں چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گھر کے باہر سے بجلی کا میٹر، تاریں اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں احمد نامی شہری کے گھر کے باہر نصب بجلی کا میٹر، تاریں اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ واردات کا علم ہونے پر متاثرہ شہری نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے درخواست کی روشنی میں قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments