شوہر سے ناراض ہوکر گھر سے جانے والی خاتون لاپتہ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) شوہر سے گھریلو تنازع پر ناراض ہوکر گھر سے جانے والی خاتون مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں اسامہ نامی شہری کی اہلیہ گھریلو معاملات پر جھگڑے کے بعد گھر سے نکل گئی، جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی۔ شہری نے شبہ ظاہر کیا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کی اہلیہ کو راستے سے مبینہ طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر خاتون کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات کیلئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments