رکشے میں شہری جیب تراشوں کے ہاتھوں لٹ گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والے شہری کی جیب سے نامعلوم جیب تراش نقدی اور موبائل فون چوری کرکے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقے میں احسن نامی شہری رکشے میں سفر کررہا تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون نکال لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments