کمالیہ میں بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر پرالی کو آگ لگ گئی
کمالیہ(نمائندہ خصوصی)چونگی نمبر 6 کے قریب پرالی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سڑک سے گزرتے ہوئے بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، جس کے باعث تار ٹوٹنے سے اسپارکنگ ہوئی اور پرالی کو آگ لگ گئی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ٹیم کے پہنچنے سے قبل ٹریکٹر ٹرالی کا مالک ٹریکٹر نکال کر لے گیا تھا، جبکہ موقع پر صرف پرالی کو آگ لگی ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments