نوسرباز پولیس اہلکار بن کر شہری کو لوٹ کر فرار

نوسرباز پولیس اہلکار بن کر شہری کو لوٹ کر فرار

ملزموں نے شہری کو روکا ، تلاشی کے بہانے نقدی، موبائل ہتھیا لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں نامعلوم نوسربازوں نے انوار نامی شہری کو اپنا شکار بنا لیا۔ ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہری کو روکا اور تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان ہتھیا لیا۔ بعدازاں ملزمان قریبی تھانے پہنچنے کا کہہ کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...