ذہنی معذور 14سالہ لڑکی گھر کے باہر سے لاپتہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) تھانہ سمن آباد کے علاقے میں ذہنی معذور 14 سالہ لڑکی عائشہ مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی۔
اس کے بھائی اشرف نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ہمشیرہ گھر کے باہر موجود تھی کہ اچانک لاپتہ ہوگئی۔ اہل خانہ نے لڑکی کی تلاش کے لیے کوششیں کیں، تاہم اس کا سراغ نہ مل سکا۔ پولیس نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے لاپتہ لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments