بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والا شہری گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) تھانہ سول لائن پولیس نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والے شہری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے مین روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایسے شہری کو حراست میں لیا جو بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرکے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کررہا تھا۔ اس عمل سے سڑک پر سفر کرنے والے دیگر افراد کیلئے خطرات پیدا ہوسکتے تھے ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments