حویلی سے نایاب نسل کے مویشی، واٹر پمپ اور دیگر سامان چوری
تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے میں رات کی تاریکی میں واردات، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں شہری کی حویلی میں داخل ہوگئے اور لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی و نایاب نسل کے مویشی، واٹر پمپ، بجلی کی تاریں، پنکھے اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ چوری کی دفعات کے تحت درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments