جڑانوالہ : گھر میں آگ لگ گئی ریسکیو ٹیم نے بروقت قابو پا لیا

 جڑانوالہ : گھر میں آگ لگ گئی  ریسکیو ٹیم نے بروقت قابو پا لیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جڑانوالہ میں جھمرہ روڈ پر سیون سیز مارکی کے قریب واقع ایک گھر میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم پانچ منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

 ابتدائی معلومات کے مطابق الیکٹرک بورڈ کی ڈھیلی وائرنگ سے چنگاریاں پیدا ہوئیں، جن کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ آگ پلاسٹک، فائبر شیٹس اور پلاسٹک کی کین تک پھیل گئی، جبکہ تقریباً ایک مرلہ رقبہ اس کی لپیٹ میں آ گیا۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...