گھر کے تالے توڑ کر نقدی زیورات اور قیمتی سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نامعلوم ملزمان گھر کے تالے توڑ کر نقدی، زیورات، موبائل فونز، کپڑے، ایل سی ڈی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں احمد نامی شہری کے گھر میں ملزمان تالے توڑ کر داخل ہوئے اور الماریوں سے نقدی، زیورات، موبائل فونز، کپڑے، ایل سی ڈی سمیت دیگر سامان چوری کرلیا۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments