گھر میں ڈکیتی کی واردات، لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی لوٹ لی گئی
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے میں ہاؤس رابری کی واردات، مسلح ملزمان گھر میں داخل ہو کر سات لاکھ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان اور نقدی لوٹ کر لے گئے ، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے 73 ج۔ب جھپال کے قریب واقع نیو سٹی ہاؤسنگ کالونی کا رہائشی حافظ طیب نامی شہری اپنی فیملی کے ہمراہ گھر میں سو رہا تھا کہ چار مسلح ملز م گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر قیمتی موبائل فونز، نقدی، زیورات سمیت لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments